اوکاڑہ(ایچ آراین ڈ بلیو) ایڈیشنل سیشن کورٹ اوکاڑہ نے طالبہ سے زیادتی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم سلمان کو 10 سال قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے مجرم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مجرم سلمان نے 2022 میں 18 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ایسے سنگین جرائم میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد خان نے سنایا۔دوسری جانب ڈی پی او اوکاڑہ نے تفتیشی افسر اور لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ہے۔


