حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ حالی روڈ کی حدود میں مبینہ طور پر منشیات فروش گروہ سرگرم ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع اور علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں “Z-21”، “ماوا” اور “مین پوری” جیسی منشیات کی کھلے عام فروخت جاری ہے، جس سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر کاشف شبراتی اور اس کے بیٹے جہانزیب کا منظم نیٹ ورک علاقے میں سرگرم ہے، جبکہ ایس ایچ او ہاشم بروہی کی موجودگی میں بھی کارروائی نہ ہونے پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کو مختلف منشیات کے ٹھکانوں کا علم ہونے کے باوجود مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی، جس سے منشیات فروشوں کو کھلی چھوٹ ملنے کا تاثر پیدا ہو رہا ہے۔
شہریوں نے ایس ایس پی حیدرآباد اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جائے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے۔
عوامی حلقوں کے مطابق اگر بروقت اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے، جس کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔


