کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سائٹ سپر ہائی وے پولیس کراچی نے ایسٹ زون کے علاقے احسن آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکا کی بڑی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو کار کے ذریعے بھاری مقدار میں انڈین گٹکا (Z-21) اسمگل کر رہے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی سے 6 کٹے، 450 سے زائد پیکٹس اور متعدد جعلی نمبر پلیٹس برآمد کی گئیں۔ ملزمان جعلی نمبر پلیٹس استعمال کر کے گٹکا اندرونِ سندھ سپلائی کرتے تھے تاکہ پولیس کو دھوکہ دیا جا سکے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ذوالقرنین ولد محمد ہاشم اور عبدالعزیز ولد حاجی عبدالباقی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ نیٹ ورک سے منسلک دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔


