لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران جوہر ٹاؤن پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ملزم کو قابو کیا گیا، جس کی شناخت عنصر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک ناجائز رائفل اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر قانون کے تحت مکمل پابندی عائد ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ایس پی صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔


