چار لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت، پولیس کو فوری کارروائی کا حکم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے چار لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پولیس حکام کو گمشدہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ایس ڈی پی او شارع فیصل اور تھانہ ائیرپورٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ پولیس حکام 7 مئی کو خود عدالت میں پیش ہو کر لاپتہ افراد سے متعلق اب تک کی گئی تحقیقات سے آگاہ کریں۔

درخواست گزار کے مطابق ذوالفقار علی تھانہ شارع فیصل کی حدود سے لاپتہ ہوئے، جبکہ نوید انور اور محمد علی تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے سے لاپتہ ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کی گمشدگی ایک سنگین معاملہ ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں