سانگھڑ(ایچ آراین ڈبلیو)چوٹیاریوں، کھپرو، شہدادپور، سنجھورو اور جام نواز علی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
چوٹیاریوں پولیس نے مقدمہ نمبر 16/2026 زیر دفعہ 324 اور 506 پی پی سی میں زیر تفتیش ملزم روشن علی بڑدی سے واردات میں استعمال ہونے والا ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کر لیا۔
اسی طرح کھپرو پولیس نے مقدمہ نمبر 85/2026 زیر دفعہ 324 اور 337-F(1) پی پی سی میں گرفتار ملزم وقاص عرف ببل جٹ سے بھی ایک ٹی ٹی پسٹل برآمد کیا جو جرم میں استعمال کیا گیا تھا۔
شہدادپور پولیس نے منشیات فروش شہباز علی ملک کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 800 پڑیاں مضر صحت گٹکا برآمد کیا۔
سنجھورو پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش محمد سلیم کو گرفتار کر کے 220 پڑیاں گٹکا برآمد کیا۔
جام نواز علی پولیس نے ایک اور کارروائی میں منشیات فروش ڈاول بھیل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


