تھانہ درخشاں پولیس کی فحاشی کے اڈوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں تھانہ درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ فحاشی کے اڈوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں ڈی ایچ اے فیز V کے بدر کمرشل ایریا، اسٹریٹ 12 اور اسٹریٹ 4 میں کی گئیں، جہاں سے متعدد مرد و خواتین کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ پولیس نے دونوں مقامات کے خلاف درج انٹیلیجنس رپورٹس (I.R) کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی۔

گرفتار ملزمان میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات نمبر 246/2026 اور 247/2026 درج کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام گرفتار افراد کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں