کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 9 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 13 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ 1 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 141 کلوگرام سے زیادہ منشیات برآمد کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف خصوصی کارروائیاں بھی کی گئیں، جہاں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے ہزاروں زینیکس گولیاں برآمد ہوئیں۔
اسی طرح کوریئر پارسل کے ذریعے برطانیہ بھیجی جانے والی ہیروئن بھی پکڑی گئی۔ مختلف ٹول پلازوں پر چرس، افیون اور آئس کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔
کوئٹہ میں ایک کارروائی کے دوران 80 کلوگرام افیون برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد کو گاڑیوں سے منشیات کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔
تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 9 مختلف کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 13 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ 1 کروڑ 77 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 141 کلوگرام سے زیادہ منشیات برآمد کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کے اطراف خصوصی کارروائیاں بھی کی گئیں، جہاں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 کلو چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سامان سے ہزاروں زینیکس گولیاں برآمد ہوئیں۔
اسی طرح کوریئر پارسل کے ذریعے برطانیہ بھیجی جانے والی ہیروئن بھی پکڑی گئی۔ مختلف ٹول پلازوں پر چرس، افیون اور آئس کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔
کوئٹہ میں ایک کارروائی کے دوران 80 کلوگرام افیون برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد کو گاڑیوں سے منشیات کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔
تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔