27

شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شاہ لطیف سیکٹر 30 اے میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 3 پستول، 4 موٹرسائیکلیں، 5 موبائل فونز، ایک آلٹو کار، مختلف چھینی گئی اے ٹی ایم کارڈز، قومی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر سائیکل لفٹنگ اور شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور دوران تفتیش انہوں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے اور مزاحمت پر انہیں زخمی بھی کرتے تھے، جبکہ وارداتوں کے دوران گاڑیوں کا استعمال بھی کیا جاتا تھا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت اسد، محمد ثاقب، عطا مصطفیٰ اور شاید زمان کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں