گوادر کے قریب سمندر میں کوسٹ گارڈز کی کشتی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)گوادر کے علاقے جیوانی کے قریب سمندر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کشتی پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے تین اہلکار شہید ہو گئے، جن میں نائیک افضل، سپاہی جمیل اور سپاہی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حملے کی وجوہات اور ذمہ دار عناصر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں