34

میرپورخاص؛ میڈیکل طالبہ خودکشی کیس میں نامزد سرکاری استاد گرفتار، محکمہ تعلیم کی جانب سے معطلی کا حکم

**میرپورخاص (ایچ آراین ڈبلیو):** میرپورخاص میں میڈیکل کی طالبہ کو خودکشی پر مجبور کرنے اور ہراسانی کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم عابد لغاری کو پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ کیس کی دستاویزات کے مطابق ملزم ضلع ٹنڈواللہ یار کے ایک پرائمری اسکول میں بطور سرکاری استاد تعینات تھا، تاہم وہ گزشتہ دو سالوں سے غیر قانونی طور پر ایک نجی میڈیکل کالج میں بطور فارمیسی لیکچرر بھی فرائض انجام دے رہا تھا۔ اس سنگین واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے ملزم عابد لغاری کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ مجرمانہ ذہنیت رکھنے والے افراد کی محکمہ تعلیم میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ دوسری جانب میڈیکل طالبہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس کے مطابق طالبہ کو سینے کے بائیں جانب گولی لگی جو دل کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے جسم کے پار ہوگئی اور گولی لگنے کے ایک گھنٹے بعد طالبہ کی موت واقع ہوئی۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ ہراسانی اور خودکشی کے پیچھے چھپے حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔

**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!** دنیا کے نمبر ون انسانی حقوق کے نیوز پورٹل **HRNW (Human Rights News Worldwide)** کی حمایت کریں۔ ہماری صحافت کا مقصد مظلوموں کی داد رسی اور انصاف کا حصول ہے۔

**ہماری مالی معاونت اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں