23

بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی تصاویر اہلِ خانہ تک پہنچ گئیں، گھروں میں جذباتی مناظر

**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** بھارتی جیلوں میں قید پاکستانی ماہی گیروں کی تصاویر بالآخر ان کے اہلِ خانہ تک پہنچ گئی ہیں، جس کے بعد متاثرہ خاندانوں کے گھروں میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ برسوں سے اپنے پیاروں کی راہ تکنے والے خاندانوں کے لیے یہ تصاویر جہاں زندگی کی امید بن کر آئی ہیں، وہیں ان کی قید پر دکھ اور بے چینی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان تصاویر میں موجود 20 ماہی گیروں کی شناخت ہو چکی ہے، جن میں سے 11 کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے ہے، جبکہ مزید 9 ماہی گیر اسی علاقے کے علی اکبر شاہ گوٹھ کے رہائشی ہیں۔ یہ تصاویر خود متاثرہ خاندانوں کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں جن میں وہ اپنے پیاروں کو بھارتی قید خانہ میں دیکھ سکتے ہیں۔

اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کو زندہ دیکھ کر جہاں اطمینان کا اظہار کیا، وہیں ان کی طویل جدائی پر شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔ متاثرہ خاندانوں نے حکومتِ پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر سفارتی سطح پر بھارت سے رابطہ کرے اور برسوں سے قید ان بے گناہ ماہی گیروں کی وطن واپسی کو یقینی بنائے۔ واضح رہے کہ سمندری حدود کی نادانستہ خلاف ورزی کے باعث درجنوں ماہی گیر بھارتی جیلوں میں کٹھن زندگی گزار رہے ہیں۔

**انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری آواز بنیں!** دنیا کے نمبر ون انسانی حقوق کے نیوز پورٹل **HRNW (Human Rights News Worldwide)** کی حمایت کریں۔ ہماری صحافت کا مقصد مظلوموں کی داد رسی اور انصاف کا حصول ہے۔

**ہماری مالی معاونت اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں:** [https://www.hrnww.com/?page_id=1083](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں