کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے تھانہ تیموریہ کی حدود سیکٹر 16/A میں عظیم شاہ بخاری مزار کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بغیر زخمی ہوئے گرفتار ہوا۔
زخمی ملزم کی شناخت سلمان سولنگی ولد میہار سولنگی جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت عزت میر ولد محمد میر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول (30 بور) اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔
زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


