43

فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس کا ملزمان سے مقابلہ، ایک ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس کے جوانوں کا ٹیپو سلطان پل کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس کے مطابق گشت کے دوران مشکوک ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی۔ مؤثر اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کے نتیجے میں ایک ملزم کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، چھینے ہوئے لیپ ٹاپ، متعدد موبائل فونز، مختلف کارڈز اور ایک بیگ برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں