41

ڈیفنس پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ، دو ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس میں پولیس اور موٹر سائیکل سوار مشکوک ملزمان کے درمیان مقابلہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سی آر پٹا کے قریب گشت کے دوران مشکوک سمجھتے ہوئے موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے فوری اور مؤثر حکمتِ عملی کے تحت جوابی کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران پولیس نے نہایت مہارت سے دونوں ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت نفیس ولد محمد حنیف اور حسن ولد عبد الواحد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ زندہ راؤنڈز، چار موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں