کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چاکیواڑہ میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والا ملزم لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کارندہ نکلا۔ ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں انتہائی مطلوب تھا اور لیاری گینگ وار کے نام پر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں بھی ملوث رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عادی اور پیشہ ور اسٹریٹ کریمنل ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم رات گئے ایک پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے دوران ملزم سے ایک پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ملزم کی شناخت انیس عرف سنگھم کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:
مقدمہ الزام نمبر 106/2020 بجرم دفعہ 381A، تھانہ آرٹلری میدان
مقدمہ الزام نمبر 305/2020 بجرم دفعہ 6/9C، تھانہ بغدادی
مقدمہ الزام نمبر 44/2021 بجرم دفعہ 6/9B، تھانہ بغدادی
مقدمہ الزام نمبر 513/2021 بجرم دفعہ 6/9C، تھانہ بغدادی
مقدمہ الزام نمبر 58/2022 بجرم دفعہ 324/3/4 ایکسپلوزو ایکٹ، تھانہ چاکیواڑہ
مقدمہ الزام نمبر 61/2022 بجرم دفعہ 353/324/186/35، تھانہ چاکیواڑہ
مقدمہ الزام نمبر 169/2022 بجرم دفعہ 23(I)A، تھانہ چاکیواڑہ
مقدمہ الزام نمبر 154/2024 بجرم دفعہ 23(I)A، تھانہ بغدادی
مقدمہ الزام نمبر 54/2025 بجرم دفعہ 381A، تھانہ چاکیواڑہ
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


