پولیس گردی ایک بار پھر بے نقاب، شہری پر مبینہ تشدد، انصاف کا مطالبہ

ٹنڈوالہیار(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا ہے، جہاں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے شہری پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پریم نگر کے رہائشی نوجوان مبشر رضا کو معمولی بات پر پولیس اہلکار عرفان دیڑی نے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ پولیس کے رویے پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

متاثرہ شہری کے اہلِ خانہ نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر اہلکاروں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات نہ صرف قانون کی بالادستی پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ شہریوں میں عدم تحفظ کے احساس کو بھی بڑھا رہے ہیں۔

شہریوں نے SSP Tando Allahyar اور DIG Hyderabad Range سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث اہلکار کو گرفتار کیا جائے اور شفاف تحقیقات کے ذریعے متاثرہ شہری کو انصاف فراہم کیا جائے تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا بحال ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں