سپریم کورٹ کا جعلی وکیل گرفتار، 25 سالہ نظام پر سوالات اٹھ گئے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں سپریم کورٹ سے متعلق خود کو وکیل ظاہر کرنے والے ایک جعلی وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے بعد عدالتی و قانونی نظام کی نگرانی پر سنگین سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم مبینہ طور پر طویل عرصے سے خود کو وکیل ظاہر کرکے مختلف کیسز میں پیش ہوتا رہا، تاہم اس کی گرفتاری کے بعد اس کے لائسنس اور قانونی حیثیت پر شکوک پیدا ہوگئے ہیں۔

واقعے کے بعد یہ سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں کہ 25 سال تک اس شخص کی ویری فکیشن کیوں نہ ہوسکی، اور بار کونسل و عدالتی انتظامیہ نے اس کے لائسنس کی تصدیق کب اور کس طرح کی؟

مزید یہ کہ اگر ملزم واقعی جعلی ثابت ہوتا ہے تو اس دوران اس کے زیرِ سماعت کیسز کی قانونی حیثیت کیا ہوگی، اور اس غفلت کی ذمہ داری کس ادارے پر عائد ہوتی ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ معاملہ بار کونسل، عدالتی نظام اور متعلقہ اداروں کی نگرانی کے طریقہ کار پر سوالیہ نشان ہے۔

دوسری جانب اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کیا اس شخص کے خلاف پہلے کبھی شکایات موصول ہوئیں، اور اگر ہوئیں تو ان پر کارروائی کیوں نہ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں