کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے اقبال مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہوں کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کو ڈکیت گروہوں کی سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لیا گیا، جو جرائم پیشہ عناصر کو اسلحہ کرائے پر فراہم کرتا تھا۔
حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے رائفل، پستول اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔


