تھانہ فرئیر پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ فرئیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ ولد گل فراز کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 چھینے گئے موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل ہونڈا 125 برآمد کر لی گئی۔

تحقیقات کے مطابق ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ مختلف کمپنیوں کے رائیڈرز کو نشانہ بناتا تھا۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر رائیڈرز سے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ فرئیر میں درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ملزم کے مفرور ساتھی کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور کوششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں