کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی سمیت پورے سندھ اور پورے پاکستان کی عوام نے `عمران احمد خان نیازی` کو ووٹ دیا تھا، عوام کے مینڈیٹ کے مطابق عمران خان کی حکومت ہونی چاہیے تھی، لیکن فارم 47 کی مسلط کردہ حکومت عوام پر تھوپ دی گئی۔
صوبے بنانے یا نہ بنانے کا اختیار کسی مسلط حکومت کا نہیں، کراچی سمیت سندھ اور پورے پاکستان کی عوام کا ہے۔ فارم 47 کی حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کی مرضی کے بغیر صوبوں جیسے حساس معاملات پر فیصلے کرے۔
صوبوں کا فیصلہ عمران خان، عوام کے مینڈیٹ اور عوام کی مرضی سے ہوگا۔ کراچی، سندھ اور پاکستان کے عوام مل کر فیصلہ کریں گے کہ اس ملک کا مستقبل کیا ہونا چاہیے۔
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہ کر کراچی سمیت پورے سندھ کا کیا حشر کیا، یہ عوام کے سامنے ہے۔ ایم کیو ایم نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، جبکہ پیپلز پارٹی نے کراچی، لیاری اور اندرونِ سندھ سمیت پورے صوبے کو بدترین گورننس، کرپشن اور محرومیوں کا شکار بنایا۔
اور اب صوبوں کے نام پر سندھ کے عوام کو آپس میں لڑانے کی سیاست کی جا رہی ہے۔ عوام کو تقسیم کرنے کے بجائے پہلے اپنے کئی دہائیوں کے اقتدار کا حساب دیں!
سندھ کے عوام کو لڑاؤ نہیں، جواب دو!
کراچی کو جواب دو، لیاری کو جواب دو، پورے سندھ کو جواب دو!
🔥 عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے سندھ کے مستقبل کے فیصلے نہیں کیے جا سکتے۔


