ڈیفنس پولیس کی کارروائی، جوا کھیلنے والے 8 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ڈیفنس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں جوا کھیلنے میں مصروف ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 22 ہزار 864 روپے نقد، جو کہ جوئے کی رقم تھی، اور تاش کے پتے برآمد کر لیے گئے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
1۔ محمد ریاض ولد علی گوہر
2۔ محمد کاشف ولد محمد رفیق
3۔ انیس ولد محمد اشرف
4۔ جنید ولد ولایت خان
5۔ لیاقت علی ولد عبدالرحمن
6۔ فرحان ولد ممتاز
7۔ عاقب ولد عبدالرزاق
8۔ وسیم اکرم ولد اکرم الدین

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 268/2026 بجرم دفعہ 5/5-A گیمبلنگ ایکٹ کے تحت تھانہ ڈیفنس میں درج کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں