کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں سندھ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پریڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد رضوان لاکھانی ولد محمد رفیق لاکھانی اور نعمان ولد عارف کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 42 پڑیاں گٹکا/ماوا برآمد کر لیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے نام پہلے سے IR میں بھی درج تھے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔


