30

اولڈ انار کلی پولیس کی کارروائی، گٹکا فروش گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) چھوٹے پیکٹوں میں بڑا زہر بیچنے والے گٹکا فروش کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق اولڈ انار کلی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جین مندر روڈ پر واقع ایک پان شاپ پر مضرِ صحت گٹکا فروخت کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔

پولیس کے مطابق ملزم عبدالرحمن کے قبضے سے تیار گٹکا کی 70 پڑیاں اور گٹکا تیار کرنے کا خام مال برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملہ ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں