43

تھانہ SIB حدود میں دو خواتین کے قتل، ملزم گرفتار

لاڑکانو(ایچ آراین ڈبلیو)لاڑکانو کے تھانہ SIB کی حدود میں دو خواتین کے قتل کے معاملے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایس پی احمد چوہدری QPM, PSP کی ہدایات کے مطابق عمل میں آئی۔

گرفتار ملزم کی شناخت غلام علی عرف علی حیدر جتوئی کے طور پر ہوئی ہے، جو پہلے بھی قتل کیس میں روپوش تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم سے قاتلانہ ہتھیار، پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ واقعہ گھریلو تنازعے پر پیش آیا۔ پولیس نے گاؤں شادن جتوئی سے 45 سالہ شاہدہ جتوئی اور 18 سالہ نغمہ جتوئی کی نعشیں دریائے سندھ سے برآمد کیں۔ مقتولہ خواتین کا پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 06/2026، جرم 302 اور 201 PPC کے تحت مقتولہ کی پھپھی حاکم خاتون کی مدعیت میں درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں