38

جامشورو میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی جامشورو جناب ظفر صدیق چھانگا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر میں منشیات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے کامیاب کریک ڈاؤن کے دوران مزید دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے مضر صحت منشیات برآمد کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کارروائی ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو اور ڈی ایس پی (یو ٹی) عزیز جمیل کی نگرانی میں، ایس ایچ او جامشورو بی سیکشن سب انسپیکٹر سجاد جمالی اور 15 مددگار انچارج حامد اوٹھو کی سربراہی میں کی گئی۔

کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزمان عرفان اور روشن چاندیو کو گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے خطرناک منشیات Z-21 برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تاکہ معاشرے میں امن اور قانون کی بالادستی قائم رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں