واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) کانگریس کے ایک چوتھائی سے زائد ڈیموکریٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے کے لیے غیر فٹ قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ارکان نے کہا ہے کہ سویلین تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی صدر کے رویے اور ذہنی توازن پر تشویش کا سبب ہے اور یہ واضح ثبوت ہے کہ ٹرمپ عہدے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔
کانگریس کے بعض ارکان نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو مواخذے کے عمل یا کابینہ کی جانب سے 25ویں ترمیم کے تحت عہدے سے وقتی طور پر ہٹایا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں ایران کی پوری تہذیب کو ختم کرنے کی دھمکی دی تھی، جس پر عالمی رہنماؤں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کو ممکنہ جنگی جرم قرار دیا تھا۔


