40

لاڑکانہ پولیس نے منشیات سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گرفتار

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سول لائن کی حدود، ریلوے کالونی والے علاقے سے پولیس نے منشیات فروش عرفان پنہور کو ایک کلو سے زائد (1082 گرام) چرس کے ساتھ گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے خریداروں اور مقامی ڈیلرز کے حوالے سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ منشیات کی سپلائی کے دیگر نیٹ ورک کا پتہ چلایا جا سکے۔

ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے متعلقہ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف پولیس کے اقدامات میں تعاون کریں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں