اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس میں دائر نظر ثانی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرائل کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، جس کے بعد سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں، جن پر عدالت نے مزید سماعت کے لیے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔


