راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) کور کمانڈر کانفرنس نے سعودی عرب پر ایرانی حملوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب پر حملے مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کو حل کرنے کے لیے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔
فورم نے واضح کیا کہ ملک میں امن و امان کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام دہشت گردوں، سہولت کاروں اور معاونین کو بلا امتیاز اور مسلسل تعاقب کے ذریعے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
کور کمانڈر کانفرنس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی اور اصولی مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔


