گل پلازہ سانحے کی عدالتی تحقیقات مکمل، حتمی رپورٹ آج سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کی عدالتی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور حتمی تحقیقاتی رپورٹ آج سندھ حکومت کے حوالے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ جسٹس آغا فیصل نے مرتب کی ہے، جس میں جوڈیشل کمیشن کے 36 اجلاسوں کے بعد تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ رپورٹ میں سانحے کے اسباب، ذمہ داران اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کا مفصل تجزیہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں سفارشات بھی شامل ہیں جن پر عمل درآمد کے بعد مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں