اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم حکم: عمران خان سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو کل دوپہر 2 بجے آڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالت کی جانب سے یہ حکم وکیل کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق بیرسٹر سلمان صفدر کل مقررہ وقت پر جیل پہنچ کر اپنے مؤکل سے ملاقات کر سکیں گے۔

اس حکم کے بعد وکیل صفدر عمران خان کے قانونی امور پر بات چیت اور آئندہ قانونی کارروائی کی تیاری کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں