کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی انوسٹیگیشن ملیر کی خصوصی ہدایات پر انوسٹیگیشن ونگ ملیر کی تفتیشی ٹیم نے متعدد مقدمات میں مفرور ملزمان کو گرفتار کیا اور دو مغویہ خواتین کو بازیاب کروایا۔
تھانہ قائدآباد:
تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 290/26، دفعہ 34 / 365-B کے تحت گمشدہ/مغویہ آمنہ عرف زلیخہ عرف عروج، دختر فقیرا خان کو بازیاب کروایا۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن:
تفتیشی ٹیم نے مقدمہ الزام نمبر 215/26، دفعہ 496-A کے تحت گمشدہ/مغویہ روزینہ زوجہ ذوالفقار کو بازیاب کروایا۔
دونوں مقدمات میں بازیاب مغویہ خواتین کو مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے معاملات میں فوری اطلاع دیں تاکہ لاپتہ یا مغوی افراد کی بازیابی ممکن بنائی جا سکے۔


