کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرک سینٹرل تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے ندی کنارے، چونا ڈپو C ایریا، ناظم آباد سے دو خطرناک ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال احمد ولد بالی اور سلمان ولد نصیم کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول، 5 راؤنڈز، نقدی، شناختی کارڈز (CNICs) اور موٹر سائیکل نمبر KLV.0429 (کالا) برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان پر متعدد مقدمات درج ہیں جن میں FIR نمبر 227/26، 228/26 اور 229/26 شامل ہیں۔
بلال احمد کا سابقہ ریکارڈ سنگین جرائم سے بھرا ہوا ہے جبکہ سلمان ولد نصیم کا بھی پرانا کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سپر مارکیٹ شوکت علی اعوان نے کہا کہ بروقت کارروائی سے عوام کی حفاظت یقینی بنائی گئی اور مشکوک عناصر کی اطلاع فوری پولیس کو دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی اور تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور گرفتاری میں مدد کریں۔


