پلاسٹک سرجن کے غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کیس میں سپریم کورٹ کا سخت ریمارکس

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ نے پلاسٹک سرجن کے غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرنے کے خلاف کیس میں سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر لوگوں کی کڈنی غائب کرتا ہے، اسے تو 75 سال قید کی سزا دی جانی چاہیے۔کیس کی سماعت کے دوران ملزم ڈاکٹر فواد ممتاز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تاہم وکیل صفائی پیش ہوئے۔

ڈائریکٹر لیگل پنجاب عمران احمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اسلام آباد سیکٹر B/17 میں غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کرتے ہوئے گرفتار ہوا، جہاں کوئی آپریشن تھیٹر موجود نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم پہلے بھی ایسے ٹرانسپلانٹ کرنے پر پکڑا جا چکا ہے اور اس وقت بھی ضمانت پر ہے جبکہ اس کے خلاف متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک سرجن کیسے کڈنی ٹرانسپلانٹ کر سکتا ہے؟ یہ ایک بہت پیچیدہ عمل ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر غریب لوگوں کے ساتھ زیادتی کرتا ہے اور ایسے عناصر کو سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ عوام کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں