38

کوٹ لکھپت پولیس کی شاندار کارروائی، لیب اٹینڈنٹ کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل ہسپتال کے عقب ایوب روڈ سے ایک خاتون لیب اٹینڈنٹ کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کشمالہ فاروق کو سپیشل ٹاسک دیا۔ پولیس نے سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزم کا سراغ لگایا اور 24 گھنٹوں کے اندر اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

گرفتار ملزم شہباز کے خلاف مقدمہ نمبر 1722/26 درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں