37

کورنگی پولیس کی کامیاب کارروائی: اسٹریٹ کریمنل گرفتار، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون، ضلع کورنگی پولیس نےخفیہ اطلاع پرکارروائی کرتےہوئےایک اسٹریٹ کریمنل کوگرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ ولد عنایت کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل بمعہ راؤنڈز اور 22 مختلف برانڈز کے چھینے ہوئے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں اور شہریوں سے موبائل فون چھیننے میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں جرائم پر قابو پانے کے لیے مستقل طور پر جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں