اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سہالہ کے عون عباس نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 سال سے اشتہاری مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر روپوش رہا۔ ایس ایچ او عون عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔علاقہ مکینوں نے ایس ایچ او عون عباس اور ان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور عوام میں قانون پر اعتماد مضبوط ہوتا ہے۔


