40

جامشورو میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزمان گرفتار

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو) ظفر صدیق چھانگا کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروش عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران کوٹری سائیٹ پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے اور منشیات برآمد کی گئی۔

ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو اور ڈی ایس پی (یو ٹی) عزیز جمیل کی نگرانی جبکہ ایس ایچ او سائیٹ کوٹری خیر محمد ملاح کی سربراہی میں پولیس نے کارروائیاں کیں۔

پولیس کے مطابق علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں درج ذیل نتائج حاصل ہوئے:

وقار علی ولد موجن سموں، رہائشی خدا کی بستی D-3 کوٹری کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے مضر صحت گٹکا Z-21 کے دو پیکٹ برآمد ہوئے۔
محمد فیاض عرف موٹو ولد تاج محمد، قائمخانی سکنہ بہار کالونی کوٹری کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے بھی دو پیکٹ مضر صحت گٹکا Z-21 برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ مین پوری/گٹکا ایکٹ 2019 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے متعلقہ پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں