اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ایک شہری کو ایئرپورٹ پر بغیر قانونی جواز، نوٹس یا تحریری حکم کے آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہری کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا۔
عدالت نے واضح کیا کہ:
کسی بھی شہری کو بیرونِ ملک سفر سے روکنا ایک سنجیدہ آئینی معاملہ ہے۔
آف لوڈنگ صرف قانون اور شفاف طریقہ کار کے تحت ممکن ہے۔
شہری کو سنے بغیر اس کے بنیادی حقوق سلب نہیں کیے جا سکتے۔
قانونی حکمت عملی کے مطابق، شہری نے عدالت سے فوری ریلیف حاصل کیا اور متعلقہ حکام کو جواب دہ بنایا گیا۔ پٹیشن دائر کرنے والی لا فرم نے کیس کی مکمل پیروی کرتے ہوئے شہری کے حقوق بحال کروائے، کیونکہ اکثر ادارے صرف کاغذی کارروائی پر عمل کرتے ہیں۔
ایڈووکیٹ زاہد عمران کھرل نے کہا کہ اگر کسی شہری کو آف لوڈنگ، پاسپورٹ یا شناختی مسائل، PCL/ECL/PNIL یا امیگریشن و FIA سے متعلق مسائل کا سامنا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، قانون آپ کے ساتھ ہے اور صحیح رہنمائی سے آپ کے حقوق بحال کیے جا سکتے ہیں۔
لا فرم کی خدمات میں امیگریشن، FIA، وزارت داخلہ، فارن افیئرز، پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور بین الاقوامی قانونی معاملات شامل ہیں، جس میں مکمل قانونی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
رابطہ نمبر: 0321-9495292
یہ فیصلہ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور غیر قانونی آف لوڈنگ کے خلاف ایک اہم قانونی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔


