لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان وکلاء کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ میں ارجنٹ کیسز کی سماعت کے بعد وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے اور ہڑتال کریں گے۔
صدر بابر مرتضیٰ نے کہا کہ یہ احتجاج صرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے، اور لاہور کی ماتحت عدالتوں میں آج وکلاء مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر نے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، اور یہ اقدام عوامی مفاد اور عدالتی نظام میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔اس بائیکاٹ کے باعث آج عدالتوں میں معمول کی کارروائی متاثر ہونے کا امکان ہے۔


