کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ڈیفنس پولیس نے عادی اور پیشہ ور ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پستول 30 بور بمعہ 03 راؤنڈز، ایک عدد بلیڈ اور چوری/ڈکیتی میں استعمال ہونے والے دو عدد کٹر برآمد ہوئے۔
ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
فاروق ولد حسنت
محمد عمران ولد محمد رمضان
نائیک محمد ولد محمد یوسف درانی
حیدر علی ولد ظہور احمد
پولیس کے مطابق فاروق ولد حسنت اور محمد عمران ولد رمضان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔
ملزمان کے سابقہ ریکارڈ:
فاروق ولد حسنت:
ایف آئی آر نمبر 92/2020، جرم 6/9-A سی این ایس، تھانہ کورنگی
ایف آئی آر نمبر 940/2023، جرم 6/9-A سی این ایس، تھانہ عوامی کالونی
ایف آئی آر نمبر 579/2024، جرم 381-A تعزیرات پاکستان، تھانہ لانڈھی
محمد عمران ولد محمد رمضان:
ایف آئی آر (2016)، جرم 6/9-A سی این ایس، تھانہ درخشاں
پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات تھانہ ڈیفنس میں درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، اور کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


