کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ نواز گوٹھ کے علاقے سے جواء/سٹہ کھیلنے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5950 روپے نقد، موبائل فونز اور ٹوکن برآمد ہوئے، جو جواء میں استعمال ہو رہے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد یوسف، عرفان علی، علی اختر، رضوان اور علی حیدر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اس وقت جواء/سٹہ کھیلنے میں مصروف تھے۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، اور گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شہر میں غیر قانونی جواء اور سٹہ کھیلنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔


