40

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

کراچی/اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی نارکوٹکس فورس (A.N.F) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا، جس کے دوران 7 کارروائیوں میں 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 8 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 220.98 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔ اہم برآمدگیوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

سی پیک روڈ، پنجگور: گاڑی سے 138 کلوگرام آئس، 29 کلوگرام ہیروئن اور 9 کلوگرام چرس برآمد۔ ملزم گرفتار۔
کھنہ پل، اسلام آباد: گاڑی سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد۔ ملزم گرفتار۔
بند روڈ، لاہور: موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کے قبضے سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد۔
پشاور: یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس برآمد۔
اشرف شہید پوسٹ، لاہور: 2 ملزمان کے قبضے سے 520 گرام ہیروئن برآمد۔
ایئرپورٹ روڈ، راولپنڈی: موٹر سائیکل سے 50 گرام آئس اور 10 گرام کوکین برآمد۔ ملزم گرفتار۔
کلی رسول بخش، چاغی: جھاڑیوں سے 30 کلوگرام افیون برآمد۔

تمام کارروائیوں کے حوالے سے انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور گرفتار ملزمان سے مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں