تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ امریکی و صہیونی دشمن کے حالیہ حملوں کے بعد تہران کے 8 ہسپتالوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق حملوں سے 54 ایمرجنسی مراکز، 46 طبی مراکز اور 216 صحت کے مراکز کو نقصان پہنچا، جبکہ 41 ایمبولینس بھی متاثر ہوئیں۔ تہران اور ہرمزگان صوبوں میں ہلاک شدگان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
زخمیوں میں 4,721 خواتین، 1,917 18 سال سے کم عمر بچے اور 68 دو سال سے کم عمر بچے شامل ہیں۔ اب تک 32,533 افراد کا علاج مکمل ہوا اور 480 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ 1,200 زخمیوں کی سرجری کی جا چکی ہے۔
طبی عملے اور ہنگامی ٹیم کے 117 افراد زخمی ہوئے اور 24 فرنٹ لائن صحت کے محافظ شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ 251 خواتین، 216 بچے (18 سال سے کم) اور 17 بچے (5 سال سے کم) بھی شہید ہوئے۔
یہ حملے صحت کے نظام اور انسانی جانوں کے لیے شدید بحران کا سبب بنے ہیں۔


