کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) درخشاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 6، چھوٹا نشاط کمرشل، لین 4 میں واقع کیفے K کلب میں جاری فحش ڈانس پارٹی کو ناکام بنا دیا۔
پولیس نے چھاپہ مار کر تیز آواز میں میوزک، نازیبا رقص اور مضر صحت حقہ/شیشہ کے استعمال پر 16 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ چند شرکاء فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
کارروائی کے دوران پولیس نے 3 حقے/شیشے، 11 مختلف فلیورز اور ایک JBL ہیوی سائز اسپیکر برآمد کر کے تحویل میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 226/2026 کے تحت دفعات 294، 269، 270، 34 تعزیراتِ پاکستان اور 4/6 ساؤنڈ سسٹم آرڈیننس 2015 کے تحت درج کر دیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔


