32

تھانہ سٹی پولیس حیدرآباد کا موٹرسائیکل لفٹرز سےمقابلہ،ملزم زخمی حالت میں گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سٹی پولیس نے سینٹ میری گلی کے قریب موٹر سائیکل لفٹرز کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان واردات کے ارادے سے علاقے میں گھوم رہے تھے کہ پولیس نے انہیں روکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں سٹی پولیس نے کارروائی کی۔

زخمی گرفتار ملزم کی شناخت عامر ولد یامین قریشی ساکن کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ عامر کا تعلق موٹر سائیکل لفٹر گروہ سے ہے اور اس پر حیدرآباد کے مختلف تھانہ جات میں پہلے سے 4 مقدمات درج ہیں۔

فرار ملزم فہیم کالا کے کرمنل ریکارڈ کو حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں