46

عباس عراقچی کا پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ شکرگزاری کا اظہار کیا

تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واضح کیا ہے کہ پاکستان کی کوششیں خطے میں امن و استحکام کے لیے بے حد اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف متحرک ہے بلکہ ایک قابلِ اعتماد ملک ہے، جس سے حل کے لیے رجوع کیا جا رہا ہے۔ عباس عراقچی کے بیان نے حالیہ دنوں میں پھیلائے جانے والے اس بیانیے کو بے نقاب کیا کہ پاکستان مذاکرات میں غیر متعلق یا سائیڈ لائن پر ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے پیغام میں پاکستان کے کردار کے لیے شکرگزاری اور احترام کا عنصر صاف نظر آ رہا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں مؤثر سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ حلقے جان بوجھ کر پاکستان کے کردار کو کمزور دکھانے کی کوشش کر رہے تھے، جبکہ حقیقت میں پاکستان میز پر ہے اور فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

سفارتی مبصرین کے مطابق، پاکستان کی یہ حکمت عملی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام قائم رکھنے کی روایت کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں