50

ڈی ایچ اے میں فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، متعدد ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ ساحل پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے کراچی کے علاقے میں واقع کلاؤڈ 9 کیفے کے قریب ایک پلاٹ پر چھاپہ مارا، جہاں متعدد مرد و خواتین کو غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پایا گیا۔

پولیس نے موقع پر موجود تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں فائزہ دختر عدالت خان بھی شامل ہے۔ ملزمہ پہلے بھی پولیس ریکارڈ میں موجود رہی ہے اور اس کا نام IR میں درج ہے۔

گرفتار ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے:

مرد حضرات:

بلال ولد انتظار احمد
ذیشان ولد طفیل
فہیم ولد ذوالفقار
فلک شیر ولد لودھی ظفر

خواتین:

فائزہ دختر عدالت خان
علیشا دختر ساجد علی
دعا دختر وحید الدین
زینب دختر عالم
نازیہ دختر جاوید
نائلہ زوجہ ساجد
سونیا دختر سلیم
شازیہ زوجہ وحید الدین

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 103/2026 بجرم دفعہ 294/34 تعزیراتِ پاکستان تھانہ ساحل میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں