عدالت کا متوفی کوٹہ پر ملازمت نہ دینے والے محکمہ بلدیات کو سخت نوٹس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے محکمہ بلدیات کو حکم دیا ہے کہ وہ درخواست گزار زین احمد کو متوفی کوٹہ پر مناسب اسامی پر ایک ماہ کے اندر تقرری کا لیٹر جاری کرے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق، زین احمد کی جانب سے 2020 میں مرحوم والد کے کوٹہ پر ملازمت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم محکمہ نے چھ برس تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا، جو کہ عدالت کے مطابق ناقابل قبول ہے۔ درخواست گزار کے والد دوران ملازمت انتقال کر گئے تھے۔

عدالت نے کہا کہ:

سندھ سول سرونٹس رولز 1974 کے تحت درخواست گزار کو متوفی کوٹہ پر ملازمت کا حق حاصل تھا۔
سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے فیصلوں کے مطابق، والد کی وفات کے وقت ہی یہ حق پیدا ہو جاتا ہے اور بعد میں قانون میں تبدیلی اس حق کو متاثر نہیں کرتی۔
متعلقہ محکمہ کسی بھی گریڈ 1 سے 11 تک کی مناسب آسامی پر درخواست گزار کو ملازمت دے سکتا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ موزوں آسامی فراہم کرے اور مقررہ مدت کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں